پیدا ہونے کے فوراً بعد بچہ روتا کیوں ہے ، ہنستا کیوں نہیں

پیدا ہونے کے فوراً بعد بچہ روتا کیوں ہے ، ہنستا کیوں نہیں

لاہور(نیٹ نیوز)بچے کی پیدائش پر گونجنے والی نومولود کی پہلی چیخ ‘زندگی کی خبر’ ہوتی ہے ۔

ماہرین کے مطابق دنیا میں آتے ہی بچے کا رونا محض ایک فوری ردِعمل نہیں بلکہ ایک ناگزیر حیاتیاتی عمل ہے ، جو اسے نئی دنیا میں زندہ رہنے کے قابل بناتا ہے ۔نومولود بچے کا دماغ اور اعصابی نظام ابھی ارتقائی مراحل میں ہوتے ہیں۔ اسی لیے ہنسی یا مسکراہٹ جیسی کیفیات فوری طور پر ظاہر نہیں ہوتیں۔ اس کے برعکس رونا ایک فطری اور ازلی نظام کے تحت متحرک ہوتا ہے ، جو دماغ کے اُس حصے سے جڑا ہے جو حمل کے دوران ہی تیار ہو جاتا ہے ۔ پیدائش کے وقت زوردار آواز کے ساتھ رونا اس بات کا ثبوت ہوتا ہے کہ بچے کے پھیپھڑے پہلی بار ہوا سے بھر رہے ہیں، جسم میں آکسیجن کی روانی درست ہو رہی ہے اور دل کی دھڑکن نئے ماحول کے مطابق خود کو ہم آہنگ کر رہی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں