چوکور انسانی کھوپڑی دریافت، قدیم تہذیب کا نیا معمہ

 چوکور انسانی کھوپڑی دریافت، قدیم تہذیب کا نیا معمہ

میکسیکوسٹی(نیٹ نیوز)میکسیکو کے علاقے تاماولی پاس میں آرکیالوجسٹوں نے ایک نایاب اور منفرد انسانی کھوپڑی دریافت کی ہے ، جو چوکور یا مکعب نما ہے ۔

یہ دریافت میسوامیریکن معاشرتی رسومات اور مقامی شناخت کے نئے سوالات پیدا کرتی ہے ۔کھوپڑی ایک مرد کی ہے جو تقریبا 40 سال کی عمر میں وفات پا گیا تھا ۔ ماہر حیاتیات جیسیس ارنیستو کے مطابق کھوپڑی اس خطے میں ماضی میں دریافت ہونیوالی مخروطی کھوپڑیوں سے مختلف ہے ، اور اس کا منفرد انداز قدیم ثقافتی روایات کی گہرائی اور مختلف نوعیت کی ایک نئی جھلک پیش کرتا ہے ۔یہ انداز تاماولی پاس علاقے میں نایاب ہے ، مگر یہ مشابہت وراکروز اور مایا علاقوں میں دیکھی گئی۔ مایا معاشرے میں سر کی شکل تبدیل کرنا نہ صرف سماجی شناخت کا ذریعہ تھا بلکہ اسے روحانی تحفظ اور زندگی بھر کی حفاظت کے لیے ضروری رسمی روحانی آراستگی کا حصہ بھی سمجھا جاتا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں