عاطف اسلم کا ڈھاکا کنسرٹ منسوخ، منتظمین کیخلاف مقدمہ

عاطف اسلم کا ڈھاکا کنسرٹ منسوخ، منتظمین کیخلاف مقدمہ

ڈھاکہ(شوبز ڈیسک)گلوکار عاطف اسلم کا ڈھاکا میں 13 دسمبر کو ہونے والا کنسرٹ اچانک منسوخ ہونے پر مداحوں میں غصے اور مایوسی کی لہر دوڑ گئی۔۔۔۔

 عاطف اسلم نے کنسرٹ منسوخ ہونے کی اطلاع اپنے آفیشل فیس بک پیج پر دی۔اُنہوں نے بتایا کہ کنسرٹ منسوخ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ کنسرٹ کے پروموٹرز اور انتظامیہ مطلوبہ مقامی اجازت نامے ، سکیورٹی کلیئرنس اور لاجسٹکس کو ترتیب نہیں دے سکے ۔کنسرٹ کے اچانک منسوخ ہوجانے پر مداح برہم ہوگئے ۔بنگلادیش میڈیا کے مطابق عاطف اسلم کے کنسرٹ کی اچانک منسوخی اور اس کے ٹکٹس کی رقم کی واپسی میں مبینہ ناکامی کے بعد منتظمین کے خلاف ڈھاکا کی ایک عدالت میں دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں