اسما عباس نے اوزیمپک نہ لینے کی وجہ بتا دی
لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ اور میزبان اسما عباس نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ڈاکٹر کے مشورے کے باوجود اوزیمپک اور مونجارو جیسے انجکشن استعمال کرنے سے انکار کر دیا۔۔۔۔
اسما عباس نے بتایا کہ میں شوگر کے مرض میں مبتلا ہوں اور عمر بڑھنے کے ساتھ میری صحت کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ لاہور میں میرے ڈاکٹر نے ٹیسٹ خراب آنے پر مونجارو انجکشن لگانے کا مشورہ دیا میں نے کہا کہ مونجارو کے بعد میں بہت دبلی پتلی اور زیادہ بوڑھی نظر آؤں گی، میں قدرتی انداز میں باوقار طریقے سے عمر بڑھانا چاہتی ہوں۔