خوبصورت ممالک جن کی ایک روز میں پیدل سیر کی جا سکتی

 خوبصورت ممالک جن کی ایک روز میں پیدل سیر کی جا سکتی

لاہور(نیٹ نیوز)دنیا میں کئی ایسے ممالک بھی ہیں جہاں ایک ہی دن میں پیدل سیر کی جا سکتی ہے ۔ ویٹیکن سٹی دنیا کا سب سے چھوٹا ملک ہے اور یہ فن، تاریخ اور روحانیت کا اہم مرکز سمجھا جاتا ہے ۔

رقبے میں چھوٹا مگر شان و شوکت میں بے مثال ملک موناکو اپنی لگژری زندگی، کیسینوز اور بحیرۂ روم کے دلکش مناظر کیلئے مشہور ہے ۔ سوئٹزر لینڈ اور آسٹریا کے درمیان واقع لخٹنشٹائن یورپ کا چوتھا سب سے چھوٹا ملک ہے ۔ اٹلی کے پہاڑی علاقے میں واقع سان مرینو دنیا کی قدیم ترین جمہوریتوں میں سے ایک ہے ۔ فرانس اور سپین کے درمیان پیری نیز پہاڑوں میں واقع انڈورا قدرتی حسن اور دلکش قصبوں کے لیے جانا جاتا ہے ۔مالٹا کا دارالحکومت ویلٹا یونیسکو کے عالمی ورثے میں شامل ہے ۔ ایک مربع کلومیٹر سے بھی کم رقبے میں پھیلا یہ شہر تاریخ، فنِ تعمیر اور سمندری مناظر سے بھرپور ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں