رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں،تصاویر وائرل

رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن  میں بندھ گئیں،تصاویر وائرل

لاہور(شوبز ڈیسک)ماضی میں اداکاری اور گلوکاری سے وابستہ رہنے والی رابی پیرزادہ اب ایک معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر، مصورہ اور خطاط کے طور پر پہچانی جاتی ہیں۔۔۔

ایک بڑے تنازع کے بعد ان کی زندگی میں آنے والی روحانی تبدیلی نے انہیں ایک نیا راستہ دکھایا اور انہوں نے اسلامی طرزِ زندگی کو اپنایا۔ اب رابی پیرزادہ اپنی زندگی کے ایک اور خوبصورت باب میں داخل ہو چکی ہیں۔ حال ہی میں وہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں۔ان کی نکاح کی تقریب نہایت سادگی اور رازداری کے ساتھ منعقد کی گئی، جس کی جھلکیاں انہوں نے خود اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔اگرچہ ان کے شریکِ حیات نے کوئی تصویر شیئر نہیں کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں