ٹرمپ نے بی بی سی پر 10ارب ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا

ٹرمپ نے بی بی سی پر 10ارب ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا

واشنگٹن،لندن(اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ نے 6 جنوری 2021 کی اپنی تقریر کے ترمیم شدہ کلپس نشر کرنے پر برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے خلاف10ارب ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا ہے۔۔۔

 ٹرمپ نے الزام لگایا ہے کہ بی بی سی نے دو الگ حصوں کو جوڑ کر ایسا تاثر دیا جیسے وہ ہنگاموں کو بھڑکا رہے تھے ، جس سے ان کی ہتکِ عزت ہوئی۔ مقدمے میں ہتکِ عزت اور فلوریڈا کے غیر منصفانہ تجارتی طریقوں کے قانون کی خلاف ورزی کے الزامات شامل ہیں، اور ہر الزام کے تحت کم از کم پانچ ارب ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔دوسری جانب بی بی سی نے ٹرمپ کی جانب سے دائر کیے گئے 10 ارب ڈالر کے ہتکِ عزت کے مقدمے کا بھرپور دفاع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں