مرکنٹائل ایکسچینج میں 50ارب کے 91390سودے

  مرکنٹائل ایکسچینج    میں 50ارب کے 91390سودے

زیادہ سودے سونے کے ہوئے ،مالیت 19.404ارب رہی ،رپورٹ

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس)میں 50ارب روپے کے سودے ہوئے ۔گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کی رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد 91390 رہی۔ زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 19.404 ارب روپے رہی جب کہ چاندی کے سودوں کی مالیت16.887 ارب، کاٹس کے سودوں کی مالیت5.171 ارب، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت3.027 ارب، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت2.405 ارب، پلیڈیم کے سودوں کی مالیت1.020 ارب، کروڈ آئل کے سودوں کی مالیت827.380 ملین، ڈی جے کے سودوں کی مالیت394.231 ملین، ایس پی500 کے سودوں کی مالیت312.442 ملین ، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت277.524ملین، جاپان ایکوٹی 225 کے سودوں کی مالیت 28.260ملین، برینٹ کے سودوں کی مالیت 26.715ملین اور ایلومینم کے سودوں کی مالیت 5.640 ملین روپے رہی ۔زرعی اجناس میں کل 22 لاٹس کا کاروبار ہوا جس کی مجموعی مالیت 64.943 ملین روپے ریکارڈ کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں