ایس ایم تنویر کا شرح سود میں کمی کا خیرمقدم

ایس ایم تنویر کا شرح  سود میں کمی کا خیرمقدم

کراچی(بزنس ڈیسک)ایف پی سی سی آئی کے رہنما اور یونائیٹڈ بزنس گروپ کے پیٹرن اِن چیف ایس ایم تنویر نے شرح سود میں کمی کا خیرمقدم کرتے ہوئے واضح کیا کہ بلند شرحِ سود گزشتہ کئی برسوں سے صنعتی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔

ان کے مطابق مہنگی فنانسنگ کے باعث نہ صرف نئی سرمایہ کاری متاثر ہوئی بلکہ متعدد صنعتی یونٹس کی پیداوار بھی سکڑ گئی جس کا براہِ راست نتیجہ بے روزگاری اور معاشی دباؤ کی صورت میں سامنے آیا۔ایس ایم تنویر کا کہنا ہے کہ کاروباری برادری مسلسل اس امر کی نشاندہی کرتی آرہی ہے کہ اگر معیشت کو پائیدار بنیادوں پر کھڑا کرنا ہے تو کاروبار دوست مانیٹری پالیسی ناگزیر ہے ، ان کے بقول شرحِ سود میں محدود کمی وقتی ریلیف تودے سکتی ہے مگر صنعتی پہیہ مکمل طور پر اسی وقت چل سکے گا جب سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں