ارمینا خان کا صحت کے پیچیدہ مسائل میں مبتلا ہونیکا انکشاف
لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ ارمینا رانا خان نے صحت کے متعدد مسائل میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے ۔ارمینا رانا خان نے انسٹاگرام پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی جس میں اُنہیں وہیل چیئر پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔۔۔
اُنہوں نے کیپشن میں لکھا کہ میرے گھٹنے پر چوٹ لگ گئی تھی، میڈیکل رپورٹس میں کینسر کا شکار ہونے کا خدشہ ظاہر ہونے پر خوف کا شکار ہونے کی وجہ سے میں اپنے گھنٹے کے علاج پر دھیان نہیں دے سکی،وزن بڑھ جانے کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا بھی کیا۔ارمینا خان نے لکھا کہ اپنی ذہنی صحت کو بچانے کیلئے کمنٹس کو بالکل نظر انداز کرتی تھی ،میرے گھٹنے کی حالت مزید بگڑ گئی اور آخر کار میں سرجری کروانے پر مجبور ہوگئی، اب میں صحت یاب ہونے کا انتظار کر رہی ہوں۔