نقاب کھینچنے کا واقعہ، نتیش کمار سر عام معافی مانگیں:راکھی

نقاب کھینچنے کا واقعہ، نتیش کمار سر عام معافی مانگیں:راکھی

نئی دہلی (آئی این پی) بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے کے واقعے پر بھارتی ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار سے سرِعام معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔۔۔

راکھی ساونت نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ نتیش کمار کو اس واقعے پر میڈیا کو بلا کر متاثرہ خاتون کو بہن کہہ کر سب کے سامنے معافی مانگنی چاہیے ۔ ایک مسلم خاتون کے پردے پر اس طرح حملہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔راکھی ساونت نے کہا کہ نتیش جی اگر میں اسی طرح سرِ بازار آپ کی دھوتی کھینچ لوں تو آپ کو کیسا محسوس ہوگا۔ دوسری جانب سابق بالی ووڈ اداکارہ زائرہ وسیم نے ایکس پر وزیر اعلیٰ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا زائرہ وسیم نے ایکس پر اس عمل کو خواتین کی توہین اور ذاتی حدود کی خلاف ورزی قرار دیا ہے ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ اقتدار اور طاقت کسی کو یہ حق نہیں دیتی کہ وہ کسی عورت کے وقار اور حیا کو مجروح کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں