ایٹمی معاہدہ نہ کیا تو ایران پر بمباری ہوگی: ٹرمپ کی دھمکی

 ایٹمی معاہدہ نہ کیا تو ایران پر بمباری ہوگی: ٹرمپ کی دھمکی

واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے اپنے جوہری پروگرام پر واشنگٹن کے ساتھ کوئی معاہدہ نہ کیا تو اس پر بمباری اور ثانوی محصولات عائد کئے جائیں گے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

امریکی میڈیا کو ٹیلی فونک انٹرویو میں ٹر مپ نے کہا کہ امریکی اور ایرانی حکام کے درمیان بات چیت ہورہی ہے لیکن انہوں نے تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔دوسری جانب امریکی صدر نے کہا کہ اگر ماسکو یوکرین میں جنگ ختم کرنے کی کوششوں میں رکاوٹ ڈالتا ہے تو وہ روسی تیل پر 25 سے 50 فیصد تک ثانوی محصولات عائد کریں گے ، یہ اقدام ایک ماہ کے اندر شروع ہو سکتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ وہ اس ہفتے پوٹن سے بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔امریکی صدر نے دھمکی دی کہ اگر روس جنگ بندی میں ناکام رہا تو ماسکو کے ساتھ تیل کی خرید وفروخت کرنے والے ممالک کی معیشت کو پابندیاں لگا کر تباہ کر دیں گے ۔علاوہ ازیں صدر ٹرمپ نے بزور طاقت گرین لینڈ کو امریکا میں ضم کرنیکی دھمکی دیدی ، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ دنیا کی سلامتی اور عالمی امن کا معاملہ ہے جہاں تک گرین لینڈ کو ضم کرنے کا تعلق ہے میں اس معاملے میں فوجی قوت کے استعمال کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دے سکتا۔ادھر ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارش نے امریکی صدر اور ان کی انتظامیہ کے بیانات پر کہا ہے کہ ہم اس لہجے کو پسند نہیں کرتے جو استعمال کیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں