اے ٹی ایم خراب توکہیں پیسے ختم، چاندرات کوشہری پریشان

اسلام آباد ،لاہور(اپنے رپورٹر سے، سٹاف رپورٹر)عید سے ایک دن قبل جڑواں شہروں میں مختلف بینکوں کی اے ٹی ایمز سے شہریوں کو مایوس لوٹنا پڑا اور کیش نہ ہونے سے انھیں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔
شہری ایک سے دوسری اے ٹی ایم کے چکر لگاتے رہے اورجہاں مشینوں میں کیش تھا وہاں کیش لینے والوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں، چوبیس گھنٹے کیش فراہمی کے حکومتی دعوے بھی دعوے بن کر رہ گئے ، کہیں مشین آئوٹ آٖف سروس توکہیں بجلی کی بندش اور کہیں کیش نہ ہونے کے مسائل کاصارفین کو سامنا کرناپڑا۔