صدرزرداری کی صحت بہتر افواہیں غیر مناسب :ڈاکٹر

صدرزرداری کی صحت بہتر افواہیں غیر مناسب :ڈاکٹر

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر پاکستان آصف علی زرداری کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے ان کی صحت سے متعلق افواہوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی چینلز اور سوشل میڈیا پر چلنے والی تصاویر جعلی اور خبریں و اطلاعات غلط ہیں، ایساکرنامناسب نہیں ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

صدر زرداری کی طبیعت کافی بہتر ہوگئی ہے ، وہ آج یا کل ہسپتال سے ڈسچارج  ہوجائیں گے ۔ کراچی کے نجی ہسپتال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ صدر کے حوالے سے سوشل میڈیا اور بھارتی چینلز بے بنیاد خبریں چلا رہے ہیں،ان کی عید سے ایک روز قبل نواب شاہ میں طبیعت ناساز ہوئی اور عیدکے دن بخار ہوا ،پیر کے روز بہترسہولیات کیلئے انہیں نواب شاہ سے کراچی لایا گیا اور ہسپتال میں ٹیسٹ کئے گئے جس سے معلوم ہوا کہ وہ کورونا کا شکا رہوگئے ہیں ،انہیں بلڈ پریشر اور شوگرکا مسئلہ بھی ہے ،سینئر ڈاکٹرز کی ٹیم ان کی دیکھ بھال کررہی ہے ۔ڈاکٹر عاصم کا کہناتھاکہ کورونا اب بھی موجود ہے تاہم اس کی شدت پہلے جیسی نہیں اور یہ زیادہ خطرنا ک نہیں ہوتا ،ویسے بھی اینٹی وائر س ادویات آگئی ہیں ۔ سیاسی مخالفین جو مرضی کہتے رہیں، بھارت تو ویسے ہی ہمارا دشمن ہے ، سوشل میڈیا پر جو خبریں چل رہی ہیں وہ مناسب نہیں ہیں۔ صدرِ مملکت ہسپتال سے اپنی فوٹیج جاری کرتے ہیں یا نہیں، یہ ان کا سیاسی فیصلہ ہوگا تاہم سوشل میڈیا پر جو فوٹیجز چل رہی ہیں وہ سب جعلی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں