مارگلہ ہلز پر آگ لگ گئی، تیز ہوا کے باعث بجھانے میں مشکلات

مارگلہ ہلز پر آگ لگ گئی، تیز ہوا کے باعث بجھانے میں مشکلات

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں آگ لگ گئی، وائلڈ لائف پارک کے رینجرز قابو پانے میں مصروف رہے تاہم تیز ہوا کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات ہیں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے ترجمان نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں آگ لگنے کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا آگ روملی ویلیج کے قریبی علاقے میں لگی ہے ، وائلڈ لائف پارک کے رینجرز رات گئے آگ پر قابو پانے کے مصروف عمل رہے ۔ وفاقی ترقیاتی ادارہ کا عملہ بھی آگ بجھانے کیلئے موقع پر موجود ہے ۔ ترجمان کے مطابق متاثرہ علاقے میں ہوا کے تیز دباؤ کے باعث آگ پر مکمل قابو پانے میں مشکلات ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں