اخترمینگل سے حکومتی مذاکرات کی آخری کوشش بھی بے نتیجہ ختم

اخترمینگل سے حکومتی مذاکرات  کی آخری کوشش بھی بے نتیجہ ختم

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومتی وفد اور اختر مینگل کے درمیان مذاکرات کی آخری کوشش بے نتیجہ ختم ہوگئی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 مذاکرات کے لیے حکومتی وفد کی قیادت سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کی اور بلامشروط دھرنا ختم کرنے کی پیشکش کی بی این پی رہنما ساجد ترین کے مطابق بی این پی نے حکومتی وفد کے سامنے اپنے مطالبات پیش کیے ، تاہم اب بلوچستان یکجہتی کمیٹی کی گرفتار خواتین اور افراد کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ سردار اختر مینگل نے آج 6اپریل کو کوئٹہ کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے ، لکپاس سے آج 9بجے لانگ مارچ کوئٹہ کا رخ کرے گا۔ساجد ترین نے کہاکہ کوئٹہ سے بلوچستان نیشنل پارٹی اور دیگر حمایت یافتہ جماعتوں کے کارکن لکپاس کی جانب مارچ کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں