3بڑی جماعتیں اقتدار کے باوجود ملک نہ چلا سکیں:عباسی

3بڑی جماعتیں اقتدار کے باوجود ملک نہ چلا سکیں:عباسی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 3 بڑی جماعتیں اقتدار میں آنے کے باوجود ملک نہیں چلا سکیں۔صوابی میں جلسے سے خطاب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا آج ملکی صورتحال سب کے سامنے ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 تین بڑی جماعتیں اقتدار میں آنے کے باوجود ملک نہیں چلا سکیں۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ سیاست ناکام رہی، یہ عوام نہیں لیڈرشپ کی ناکامی ہے ۔اقتدار میں موجود افرادکی باتیں سن کر ہنسی آتی ہے ، سیاسی مفادات کے لیے ہم نے نوجوانوں کا مستقبل داؤ پرلگادیا۔بتایا جائے کہ خیبر پختونخوا میں 12سال سے پی ٹی آئی حکومت ہے کیا حالت بہتر ہوئی؟ صوبے کا وزیراعلیٰ اور گورنر اپنے گھر جانے کے قابل نہیں۔ ڈی آئی خان کا علاقہ شام کے بعد حکومت کے اختیار میں نہیں ہوتا۔سندھ میں 17سال سے پیپلزپارٹی کی حکومت ہے ، کراچی کی 40 فیصد آبادی کے گھر پانی نہیں آتا۔ موجودہ حکمران عوام کے ووٹوں سے نہیں آئے اس لیے مسائل حل نہیں ہورہے ۔ ن لیگ سے 35 سال تعلق رہا جب تک قانون کی بالادستی کا نعرہ تھا تب تک ساتھ دیا، عوام کو معاشی دلدل سے نکالنے کے لیے آئین اور قانون کا راستہ اپنانا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں