ہائیکورٹ :اینٹی ریپ ایکٹ پر عملدرآمد کرانے کی درخواست پر سماعت کل ہوگی
لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ میں اینٹی ریپ ایکٹ پر عملدرآمد کرانے کی درخواست پرسماعت کیلئے مقررکردی گئی ۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کل7 اپریل کو سماعت کرے گا، عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس سے تفصیلی رپورٹ طلب کررکھی ہے ، ملزم سلمان طاہر نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ زیادتی کا الزام عائد کرنے والی خاتون کا میڈیکل اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت نہیں ہوا، پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا ۔