پاکستان،بیلاروس کا توانائی، مواصلات، صنعتی تعاون پر اتفاق

پاکستان،بیلاروس کا توانائی، مواصلات، صنعتی تعاون پر اتفاق

اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے دورہ بیلاروس کے دوران دونوں ممالک کے مابین مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں،پاکستان اور بیلاروس نے توانائی، مواصلات، صنعت اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون پر اتفاق کیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 تقریب میں بیلاروس کے وزیر توانائی ڈینس موروز اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے پاکستان پوسٹ سمیت مختلف ایم او یوز پر دستخط کیے جنہیں وزیر اعظم کے اسی ماہ کے دورہ بیلاروس کے دوران باقاعدہ معاہدوں کی شکل دی جائے گی۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بیلاروس کے توانائی، ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے وزراء سے ملاقاتیں کیں او رپاکستانی وفد کے دورے کو سود مند قرار دیتے ہوئے کہا خوشگوار یاد وں کے ساتھ بیلاروس سے واپس جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ اور سابق معاہدوں کو عملی شکل دینے کے خواہاں ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں