قوم تقسیم نفرت پیداکرنیوالی ہرآواز رد کرے :احسن اقبال

قوم تقسیم نفرت پیداکرنیوالی ہرآواز رد کرے :احسن اقبال

نارووال(خبر نگار)وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہاپاکستان مسلم لیگ ن کا منشور ترقی اور امن ہے ہم جب بھی حکومت میں آئے ترقی کے لئے کام کیا ہم نے ملک کے اندر نفرت کی سیاست کو پروان نہیں چڑھایا،ہمارے مخالفین نے 4 سالوں میں نفرت کی سیاست اورگالی گلوچ کے سوا کچھ نہیں کیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

پورے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز بند کر دئیے ، یکم اپریل 2022 کو پاکستان اندرونی طور پر ڈیفالٹ کر چکا تھا ،اس کے 11 روز بعد عدم اعتماد ہوا اور ہماری حکومت آئی ہم نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ،شبانہ روز محنت کا نتیجہ ہے کہ حال ہی میں وزیر اعظم نے بجلی کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا ،بدقسمتی سے کچھ سیاسی ، مذہبی جماعتیں سوائے لوگوں میں نفرت انتشار پیدا کرنے کے کوئی اور کام نہیں کر رہیں، قوم کا فرض ہے کہ ہر اس آواز کو رد کرے جو ملک کے اندر تقسیم ، نفرت اورانتہا پسندی پیدا کرتی ہے ۔انہوں نے فیض احمد فیض پارک میں 3 روزہ جشن بہاراں فلاور فیسٹیول کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم نے دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے ،کسی ملک میں ترقی نہیں ہو سکتی جہاں انتہا پسنداور دہشت گرد ہوتے ہیں پاکستان کے دشمن پاکستان کی کامیابی سے بوکھلا چکے ہیں ،بلوچستان کے اندر حکومت وہاں کی معدنیات کی ترقی کے لئے سرگرمی سے کام کر رہی ہے ، اگلے 5 سے 7 سالوں میں بلوچستان کو اربوں ڈالر کی آمدنی حاصل ہو گی ، اسی وجہ سے ملک دشمنوں نے بلوچستان کے اندر دہشت گردی کے واقعات شروع کئے ہیں ۔ہم پاکستان کو دوبارہ اسی طرح امن لوٹائیں گے جس طرح 2017-18 میں دہشت گردی کو ختم کرکے امن قائم کیا تھا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں