وزارتِ تجارت کے پہلے پوڈکاسٹ اسٹوڈیو کا افتتاح

 وزارتِ تجارت کے پہلے پوڈکاسٹ اسٹوڈیو کا افتتاح

اسلام آباد(بزنس ڈیسک) وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے ہارٹیکلچر ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی کے پہلے پوڈکاسٹ اسٹوڈیو اور پوڈکاسٹ سیریز کا افتتاح کر دیا۔۔۔

 یہ وزارتِ تجارت کے تحت پہلا پوڈکاسٹ اقدام ہے ۔ہاریٹیکلچر ہورائزنز کے عنوان سے شروع کیا گیا یہ پوڈکاسٹ کسانوں، برآمد کنندگان، محققین اور پالیسی سازوں کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ دنیا کے معروف زرعی ممالک کے بین الاقوامی ماہرین کو بھی مدعو کیا جائے گا ۔افتتاحی تقریب میں جام کمال خان نے کہا کہ یہ پوڈکاسٹ باغبانی کے شعبے میں علم کے خلا کو پُر کرنے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں