روئی کابھاؤ مستحکم ،پھٹی کی رسد میں کمی ریکارڈ

روئی کابھاؤ مستحکم ،پھٹی کی رسد میں کمی ریکارڈ

سندھ و پنجاب میں روئی کا بھا ؤ 16ہزار200روپے من ریکارڈکیا گیا

کراچی (این این آئی)مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے روئی کے بھاؤ میں مجموعی طور پر استحکام جاری رہا۔ کئی ملز کوالٹی کاٹن میں دلچسپی لے رہی ہیں جس کی وجہ سے کوالٹی کاٹن کا بھا نسبتاً بہتر ہورہا ہے ۔ کئی جنرز کاٹن کا بھاؤ بہتر ہونے کی توقع سے کوالٹی کاٹن کا اسٹاک کررہے ہیں۔ دن بدن پھٹی کی رسد کم ہوتی جارہی ہے جس کی وجہ سے ایسا سمجھا جارہا ہے کہ سیزن کے شروع میں روئی کی فصل اچھی ہونے کی امید کی جارہی تھی ،اب لگ رہا ہے کہ شاید فصل 55 لاکھ گانٹھوں کے لگ بگ ہوسکتی ہے ۔سندھ میں کپاس کی پیداوار پنجاب کے مقابلے میں حیران کن طور پر 16 فیصد زائد ہے ۔ 15 دسمبر تک پنجاب میں 24 لاکھ 53 ہزار اور سندھ میں 28 لاکھ 48 ہزار گانٹھوں کی پیداوار ہوئی۔ سندھ و پنجاب میں روئی کا بھا ؤکوالٹی اور پیمنٹ کنڈیشن کے حساب سے فی من 14000 تا 16200 روپے کے درمیان رہا ۔ پھٹی کا بھاؤ فی 40 کلو 6000 تا 8200 روپے رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں