اختلافات پارٹی چلانے کی صلاحیت کم کردیتے :تھنک ٹینک

اختلافات پارٹی چلانے کی صلاحیت کم کردیتے :تھنک ٹینک

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تجزیہ کا ر ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ اگر اختلاف ہوتو جماعت کے اندر اپنے ایجنڈے کو آگے چلانی کی صلاحیت جو ہوتی ہے وہ کم ہوجاتی ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اس وجہ سے بیرسٹر گوہر اختلافات کو کم کرنے کیلئے کوشش اور ملاقاتیں کررہے ہیں۔دنیا نیوز کا پروگرام تھینک ٹینک میں گفتگو کرتے انہوں نے مزیدکہاپارٹی کے اندر اختلاف قائم رہے گا،اسکی دو وجہ ہیں، ایک تو یہ ہے کہ عمران خان جیل میں ہے ،پارٹی انہوں نے چلانی ہوتی ہے ،جیل میں ہونے سے عمران خان پارٹی کو مینج نہیں کرسکتے ،دوسری وجہ یہ ہے کہ تحریک انصاف پر حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کا پریشر ہے ۔ اس موقع پردنیا نیوز کے گروپ ایگزیکٹو ایڈیٹر سلمان غنی نے کہا عید سے پہلے کہا تھا کہ گرینڈالائنس بننے کے کوئی چانس نہیں ،وہی ہوا،اب تحریک کے بھی امکانات بہت کم ہیں، اب تو کے پی میں تحریک انصاف کی کرپشن کی کہانی سامنے آرہی ہے۔

احتساب کمیٹی کی رپورٹ ہے کہ 36 ارب روپے کی لوٹ مار ہوئی ۔ تجزیہ کا رعامر ضیا نے کہا تحریک انصاف اس وقت جبر کا سامنا کرر ہی ہے ، جب بھی احتجاج کیا حکومت نے اس پرسختی کی،اب اس کیلئے پرامن احتجاج کے دروازے بند ہو گئے ، پی ٹی آئی رہنماؤں میں اختلافات ہوں تو جماعت کو کوئی اثر نہیں پڑتا کیونکہ پارٹی کی پہچان عمران خان ہیں، عوام انکے ساتھ ہیں ۔ تجزیہ کا رڈاکٹر رسول بخش نے کہا علی امین گنڈاپور جس طرح بیانات دیتے ہیں یہ اداروں کی کمزوری کی علامت ہے ، یہ بھی حقیقت ہے کہ تحریک انصاف اپنے اندرونی اختلافات پرمشکلات کا شکار ہے ، جب بھی عمران خان باہر آئیں گے سارے اختلاف ختم ہوجائینگے ، گنڈاپور کے بیانات کی کوئی اہمیت نہیں، فیصلہ ہوچکا ہے کہ یہی نظام چلے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں