لاہور سے غیرقانونی طور پرمقیم35افغان شہری ڈی پورٹ

لاہور سے غیرقانونی طور پرمقیم35افغان شہری ڈی پورٹ

لاہور،کراچی ،کھاریاں (اپنے سٹی رپورٹر سے ،سٹاف رپورٹر ،تحصیل رپورٹر)پاکستان میں غیرقانونی رہائش پذیر افغانیوں کے رضاکارانہ طو ر پر وطن واپس جانے کی ڈیڈلائن 31جنوری کو ختم ہونے کے بعدانہیں ڈی پورٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

لاہور سے پہلے فیز میں 35غیرقانونی تارکین وطن کو ڈی پورٹ کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ،کراچی میں 12اورکھاریاں میں 466افغان شہریوں کو حراست میں لے لیاگیا،پنجاب کے مختلف علاقوں سے 260 افغان باشندوں کو کل طورخم بارڈر سے ڈی پورٹ کیا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق لاہورپولیس نے 340افغانیوں کے فنگر پرنٹس اوردیگر ڈیٹا ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیاتھا،جسے ایف آئی اے اور نادرا سے چیک کروایا گیا ، 305افغانیوں کی جانب سے رہائش کا ثبوت فراہم کرنے اور افغان سٹیزن کارڈ رکھنے کی بنیا دپر لاہور میں رہنے کی اجازت دے دی گئی جبکہ ضلع انتظامیہ نے 35افغانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کی رپورٹ محکمہ داخلہ پنجاب کو بھجوا دی جو انہیں باقاعدہ ڈی پورٹ کرنے کیلئے انتظامات کرے گا ۔ کراچی میں سٹیل ٹاؤن پولیس نے 12 غیرقانونی رہائش پذیر افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا،جن کے خلاف فارن ایکٹ کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔ کھاریاں ،لالہ موسیٰ ،ڈنگہ ،کلرالی اور گلیانہ میں پولیس نے گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر مقیم 466 افغانی باشندوں کو حراست میں لے لیا اورسرائے عالمگیر تحصیل کھاریاں میں قائم ہولڈنگ سنٹر میں منتقل کر دیا جہاں سے انہیں ڈی پورٹ کیاجائیگا۔پنجاب کے مختلف علاقوں سے 260 افغان باشندوں کو کل طورخم بارڈر سے ڈی پورٹ کیا جائے گا ،محکمہ داخلہ کاکہناہے کہ 260 گرفتار افغان باشندوں میں سے 41کو اوکاڑہ ،46 کو ساہیوال ، 47 کوبہاولپور،54 کو رحیم یار خان،18 کو ننکانہ صاحب ، 17 کو مظفرگڑھ اور 37 کو حافظ آباد کے ہولڈنگ کیمپس سے کل طورخم بارڈر پہنچایا جائے گا اور ڈی پورٹ کردیاجائے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں