سکیورٹی خدشات، فضل الرحمن سمیت اہم سیاسی شخصیات کو عید کی نماز گھروں پر پڑھنے کا مشورہ

 سکیورٹی خدشات، فضل الرحمن سمیت اہم سیاسی شخصیات کو عید  کی نماز گھروں پر پڑھنے کا مشورہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عید الفطر کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر اہم سیاسی اور مذہبی شخصیات کو عید کی نماز اپنے گھروں پر پڑھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

دہشت گردی کے خطرات اور بڑھتی ہوئی سکیورٹی صورتحال کے باعث صوبے میں عید کی روایتی تقریبات شدید متاثر ہوں گی۔وفاقی حکومت نے اس حوالے سے اہم رہنماؤں بشمول مولانا فضل الرحمن کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ علاوہ ازیں سیاسی شخصیات کو عوامی سطح پر عید ملن تقریبات کو محدود رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ دریں اثنا قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے سکیو رٹی خدشات کے باعث اپنی سیاسی سرگرمیاں محدود کر دی ہیں۔عمر ایوب نے اعلان کیا کہ عید ملن کے حوالے سے تمام پروگرام ملتوی کر د یئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر سکیو رٹی خدشات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں