کراچی :چاند نظر آنے کی خوشی میں فائرنگ، خاتون اور بچیوں سمیت 12 شہری زخمی

 کراچی :چاند نظر آنے کی  خوشی میں فائرنگ، خاتون  اور بچیوں سمیت 12 شہری زخمی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)عید کا چاند نظر آنے کی خوشی میں ہونے والی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں خاتون اور بچیوں سمیت 12 شہری زخمی ہوئے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اورنگی ٹاؤن قصبہ موڑ پر فائرنگ سے 9 سالہ بچی آسیہ زخمی ہوئی جبکہ ساڑھے گیارہ میں 35 سالہ نوشین نامی خاتون زخمی ہوئیں۔ اس کے علاوہ گیارہ سالہ ارم بھی اندھی گولی کا شکار بن کر زخمی ہوگئی، ناظم آباد ایک نمبر پر اندھی گولی لگنے سے منصور نامی شہری زخمی ہوا جبکہ بلدیہ قائم خانی کالونی میں ہوائی فائرنگ سے 16 سالہ وحید زخمی ہوا۔تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ حالت خطرے سے باہر ہے ۔دوسری جانب تھانہ منگھوپیر پولیس نے چاند رات کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں