نئی نہریں:سندھ کا وفاق کو خط، سی سی آئی اجلاس بلانے کا مطالبہ

نئی نہریں:سندھ کا وفاق کو خط، سی سی آئی اجلاس بلانے کا مطالبہ

کراچی ،سکھر(نیوز ایجنسیاں)سندھ حکومت نے نئی نہروں کے معاملے پر ایک اور خط لکھتے ہوئے سی سی آئی کا اجلاس فوری بلانے کا مطالبہ کر دیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

سندھ حکومت کی جانب سے لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیا گیا کہ سی سی آئی اجلاس میں چولستان کینالوں کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا معاملہ اٹھایا جائے گا، اجلاس میں ارسا کے غیر قانونی اقدام کو ختم کروایا جائے گا۔خط میں لکھا گیا کہ ارسا کی طرف سے پانی موجودگی کا سرٹیفکیٹ جھوٹ کا پلندہ ہے، ارسا کی طرف سے واٹر اکارڈ 1991 کے مطابق کبھی اپنے حصے کا پانی نہیں ملا، سی سی آئی اجلاس میں سرٹیفکیٹ کے اجرا کا معاملہ رکھا جائے ۔ دریں اثناپیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کو یقین دلاتی ہے کہ وہ دریائے سندھ سے نہریں نکالنے نہیں دے گی اور اس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے سکھر میں حکومت سندھ کے ترجمان و سکھر کے میئر ارسلان اسلام شیخ کی جانب سے افطار ڈنر تقریب میں کیا۔ اس موقع پر خورشید شاہ، ناصر حسین شاہ ،نعمان اسلام و دیگر رہنمائوں کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے اور وفاق کی چاروں اکائیوں کو متحد دیکھنا چاہتی ہے ، پیپلز پارٹی کی قیادت نے کینالز کی تعمیر کے منصوبے کو مسترد کر دیا ہے اور یہی پیپلز پارٹی کی قیادت تھی جس نے کالا باغ ڈیم کے منصوبے کو بھی مسترد کر دیا تھا۔ کچھ لوگ کینالز کے معاملے پر اپنی ناکام سیاست چمکانے کی کوشش کر کے لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں اور یہ وہی لوگ ہیں جو ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ 4اپریل کوشہید ذوالفقار بھٹو کی برسی عقیدت و احترام کیساتھ منائی جائیگی اور ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں جیالے اس دن اپنے قائد کو خراج عقیدت پیش کرینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں