کراچی: نامعلوم افراد کا پولیس کیمپ پر دستی بم سے حملہ، 3 اہلکار، ایک راہگیر زخمی

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کےعلاقے قائد آباد میں نامعلوم افراد نے پولیس کیمپ پردستی بم سے حملہ کر دیا۔

بم حملے کے نتیجے میں 3اہلکار اور ایک راہ گیر زخمی ہوگیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزموں نے قائد آباد پل کے اوپر سے دستی بم پھینکا، واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں، شہر قائد میں عید کے موقع پر لگائے گئے تمام کیمپوں میں موجود پولیس اہلکاروں کو ہائی الرٹ کردیا۔

ڈی آئی جی ایسٹ عثمان غنی نے کہا کہ اہلکار اپنی حفاظت یقینی بنائیں، وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے بھی نوٹس لے لیا، ایس ایس پی ملیر سے تفصیلات طلب کرلیں، انہوں نے حکم دیا کہ جامع تفتیش اور تحقیقات کی بدولت ملزموں تک رسائی اور گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایس ایس پی ملیر سے رابطہ کیا اور بم حملے کی رپورٹ طلب کر لی، واقعہ کی مکمل تحقیقات اور ملزموں کی گرفتاری کی ہدایت بھی کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں