بلوچستان میں آزادی کے نام پر جاری لاحاصل جنگ نے ایک اور ہیرا نگل لیا: سرفرازبگٹی

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں آزادی کے نام پر جاری لاحاصل جنگ نے ایک اور ہیرا نگل لیا۔

وزیراعلیٰ بلو چستان میر سر فراز بگٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں کہا کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ڈاکٹر مہراللہ ترین کوئٹہ میں بم دھماکے میں شہید کر دیئے گئے، ہم ہر شہادت یاد رکھیں گے۔

میرسرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرکے رہیں گے۔

واضح رہے  کوئٹہ میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 19 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک شخص کی شناخت جبار کے نام سے ہوئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں