ایران ایٹمی پروگرام پرامریکا سے بالواسطہ بات چیت کیلئے تیار

تہران: (دنیا نیوز) ایران ایٹمی پروگرام پرامریکا سے بالواسطہ بات چیت کیلئے تیار ہوگیا۔
ایران نے دباؤ میں امریکا سے براہ راست مذاکرات نہ کرنے کا موقف بھی اپنایا، ایران نےامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے خط کا جواب دے دیا، امریکی صدرکے خط کا جواب عمان کے توسط سے بھیجا، موجودہ صورتحال اور ٹرمپ کے خط سے متعلق اپنا مؤقف تفصیل سے بیان کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ جواب میں امریکی صدر کے خط سے متعلق ایرانی نقطہ نظر کو واضح کیا۔
واضح رہے کہ امریکی صدرنے12 مارچ کو ایران کو خط بھیجا تھا، ڈونلڈ ٹرمپ نے جوہری معاہدے پربات چیت کیلئے ایرانی قیادت کو خط لکھا تھا۔