27 رمضان المبارک کی شب: مساجد میں ختم قرآن، خصوصی عبادات، ملک کیلئے دعائیں

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

لاہور: (دنیا نیوز) شب قدر رحمتوں برکتوں اور فضیلتوں والی رات، رمضان المبارک کی 27 ویں شب پر خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا۔

ملک بھر کی مساجد میں ختم قرآن اور ذکر و اذکار کی خصوصی محافل ہوئیں، لاہور کی بادشاہی مسجد میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملکی سلامتی اور خوشخالی کیلئے خصوصی دعا کرائی۔

جامع مسجد عید گاہ کراچی میں بھی ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی، فیصل مسجد اسلام آباد میں بھی قرآن خوانی کا روح پرور اجتماع ہوا، پشاور کی مسجد مہابت خان میں خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا، لیلة القدر کی تلاش میں فرزندان اسلام نے شب بیداری کی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں