خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 11 خوارج جہنم واصل

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

راولپنڈی :(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے 4 الگ الگ آپریشنز میں 11 خوارج جہنم واصل کردیئے گئے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں خفیہ اطلاع پر پہلی کارروائی 5 خوارج مارے گئے جبکہ دوسری کارروائی بھی میر علی میں ہی کی گئی جس میں 3 خوارج دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔

اسی طرح سکیورٹی فورسز کی جانب سے تیسری کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں کی گئی جہاں 2 خوارج مارے گئے جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں چوتھی کارروائی کے دوران ایک خوارج مارا گیا۔

آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے خوارج سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، یہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہے تھے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ علاقے میں دیگر ممکنہ خوارج کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں