کراچی میں ٹرالر کی ٹکر نے ایک اور موٹرسائیکل سوار نوجوان کی جان لے لی

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ٹرالر نے ایک اور موٹرسائیکل سوار کی جان لے لی۔
ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 15 سالہ اویس موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، امدادی ٹیموں نے اویس کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس نے واقعہ کی تحقیقات اور کار ڈرائیور کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔
دوسری جانب کار کی ٹکر سے میاں بیوی کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج کر لیا گیا، ایف آئی آر متوفی ایاز کے سسر کی مدعیت میں درج کی گئی، گاڑی کا ڈرائیور انیق گرفتار کر لیا گیا، پولیس کے مطابق ملزم کی عمر 17 سال ہے، ڈرائیونگ لائسنس بھی موجود نہیں۔
روڈ ایکسیڈنٹ اینالیسز ٹیم نے حادثے سے متعلق ابتدائی رپورٹ تیار کرلی، رپورٹ کے متن کے مطابق موٹرسائیکل اپنی مخصوص لین میں تھی، تیز رفتار کار نے فاسٹ لین سے انتہائی بائیں جانب آتے ہوئے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری۔