ٹیسلا کا آئندہ ماہ سعودی عرب میں اپنی مصنوعات لانچ کرنے کا اعلان

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اگلے ماہ سے سعودی عرب میں اپنی مصنوعات کی فروخت شروع کر دے گی۔

کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر اس حوالے سے جاری کردہ بیان میں لکھا ہے کہ ٹیسلا 11 اپریل سے سعودی عرب کے شہر ریاض، جدہ اور دمام میں پاپ اپ سٹورز کھولے گی۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ ریاض میں ٹیسلا کا لانچ ایونٹ 10 اپریل کو شیڈول ہے، جس میں کمپنی اپنی ای وی اور شمسی توانائی سے چلنے والی مصنوعات کی نمائش کرے گی۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ لانچ ایونٹ کے دعوت نامے میں مہمانوں سے کہا گیا کہ وہ اس بات کی نشاندہی کریں کہ وہ کس ٹیسلا کار کے ماڈل میں دلچسپی رکھتے ہیں، بیان میں کہا گیا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں سعودی عرب کے لیے ٹیسلا کے منصوبوں کی مزید تفصیلات کا اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایلون مسک اور سعودی عرب کے درمیان خراب تعلقات کی وجہ سے ٹیسلا کمپنی سعودی عرب میں تجارت نہیں کرتی تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں