روس یوکرین جنگ بندی: صدر زیلنسکی مذاکرات کیلئے امادہ

کیف: (دنیا نیوز) روس یوکرین جنگ بندی کیلئے صدر زیلنسکی مذاکرات کیلئے تیار ہوگئے۔
صدر زیلنسکی نے کہا کہ روسی صدر جنگ بندی کیلئے براہ راست بات چیت کیلئے تیار نہیں، پیوٹن صرف جنگ چاہتے ہیں، جو انسان جنگ چاہتا ہو وہ امن مذاکرات میں کیا کہہ سکتا ہے؟ یوکرین کو مضبوط پوزیشن برقرار رکھنے کیلئے امریکی مدد کی ضرورت ہے۔
زیلنسکی کا مزید کہنا تھا کہ جنگ بندی کے مذاکرات میں یورپ کا موجود ہونا انتہائی ضروری ہے، حالات مسلسل تبدیل ہو رہے ہیں، ہم مکمل معاہدے کے قریب ہیں۔