سٹیٹ بینک ذخائر میں 54 کروڑ ڈالر کی کمی، ہفتہ وار اعداد و شمار جاری

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 54 کروڑ ڈالر کی کمی ہوگئی، ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 11 ارب 14 کروڑ 68 لاکھ ڈالر سے گھٹ کر 10 ارب 60 کروڑ ڈالر پر آگئے۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر 4 ارب 86 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 4 ارب 94 کروڑ 42 لاکھ ڈالر ہو گئے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر 16 ارب ڈالر سے کم ہو کر 15 ارب 55 کروڑ ڈالر پر آگئے۔

بیرونی ادائیگیوں کی وجہ سے سٹیٹ بینک ذخائر میں گزشتہ دو ہفتے میں 20 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں