حکومت کا براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا فیصلہ

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسلام آباد:(دنیا نیوز) حکومت کی طرف سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزارتوں اور محکموں سے آئندہ تین سال کے لیے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا ڈیٹا طلب کرلیا، سرمایہ کاری بورڈ نے تمام وفاقی وزارتوں اور محکموں کو مراسلہ ارسال کردیا۔

سرمایہ کاری بورڈ کے مراسلہ کے مطابق متعلقہ شعبوں میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری لانے والے منصوبوں کی تفصیل جمع کی جائے، بورڈ آف انوسٹمنٹ نے ان منصوبوں کا ڈیٹا جمع کرانے کی تاریخ 9 اپریل مقرر کی ہے، سرمایہ کاری بورڈ وزیراعظم آفس کے اشتراک سے ایف ڈی آئی کا جامع روڈمیپ تیار کررہا ہے۔

مراسلہ میں مزید بتایا گیا کہ موجودہ اور آئندہ 3 سالوں کے ایف ڈی آئی منصوبوں کا ڈیٹا جمع کیا جارہا ہے، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے ماتحت اداروں کو 4 اپریل تک ڈیٹا جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

دوسری جانب وزارت نے اپنے ذیلی اداروں پی سی ایس آئی آر، نسٹ،کامسیٹس اور دیگر اداروں کو ہدایات جاری کردیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں