دیپیکا نے کنگ خان کو پسندیدہ ‘کو سٹار’ قرار دیدیا

دیپیکا نے کنگ خان کو پسندیدہ ‘کو سٹار’ قرار دیدیا

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کہا ہے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان میرے پسندیدہ کو سٹار ہیں۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ دیپیکا پڈکون نے کہا کہ شاہ رخ اور میں بہت خوش قسمت ہیں کہ ہمیں فلم اوم شانتی اوم سے شروع ہونیوالی کچھ بہترین فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا، میں اپنے پسندیدہ کو سٹار کے ساتھ کام کررہی ہوں،ہمارا ایک اچھا تعلق ہے اور میرے خیال سے ناظرین بھی ہمیں ساتھ کام کرتا ہوا دیکھنا پسند کرتے ہیں۔فلم پٹھان میں شاہ رخ کے ساتھ کام کے تجربے پر بات کرتے ہوئے دیپیکا پڈوکون نے کہاکہ ہم دونوں اس فلم کا کریڈٹ لے سکتے ہیں، فلم کیلئے شاہ رخ خان نے اچھی ورزش اور کھانے پینے کا خیال رکھا ہے ۔انہوں نے فلم میں اپنے کردار سے متعلق کہاکہ یہ ایک ایسا کردار ہے جو میں نے اس سے پہلے کبھی نہیں نبھایا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں