سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کا ٹیزر جاری

سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی  کسی کی جان‘ کا ٹیزر جاری

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ کا ٹیزر سوشل میڈیا پر جاری کردیا۔سلمان خان نے فلم کا ٹیزر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا جسے کچھ ہی دیر میں لاکھوں مرتبہ دیکھا گیا۔

مداحوں نے ٹیزر دیکھ کر ہی سلمان خان کے ایکشن سین اور ڈائیلاگز کی تعریفیں کرنا شروع کردیں۔اس کے علاوہ کئی مداحوں نے تو فلم کو کامیابی اور سُپر ہٹ ہونے کی سند بھی جاری کردی۔واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ اس سال عید پر ریلیز ہو گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں