شواہد پیش نا کرنے پر اداکارہ سنبل اقبال کے وارنٹ

 شواہد پیش نا کرنے پر اداکارہ سنبل اقبال کے وارنٹ

کراچی(شوبز ڈیسک) اداکارہ سنبل اقبال کے عدالت نے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرکے15فروری کو عدالت میں طلب کرلیا۔

کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے گواہی اور شواہد پیش نا کرنے کے معاملے پر اداکارہ کے 10 ہزار روپے مالیت کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ انہیں گرفتار کرکے 15 فروری کو عدالت میں پیش کیا جائے ۔ایف آئی اے کے مطابق سنبل اقبال نے 2020 میں شکایت درج کرائی تھی جس کے بعد ندیم کیانی و دیگر کے خلاف پاکستان الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے ۔ملزم کے وکیل کا کہنا ہے کہ سنبل اقبال نے ندیم کیانی و دیگر کے خلاف ایف آئی اے میں شکایت درج کرائی تھی لیکن ندیم کیانی نے کیس میں ضمانت کرارکھی ہے ۔ ملزم کے وکیل نے کہا کہ اداکارہ سنبل اقبال گواہی کے لیے عدالت میں پیش نہیں ہورہی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں