راکھی کے شوہر عادل پر ایرانی لڑکی نے زیادتی کا مقدمہ درج کروا دیا
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی مشہور رقاصہ و اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی پر ایرانی لڑکی نے ریپ کا مقدمہ درج کروا دیا۔
بھارتی شہر میسور میں ایرانی طالبہ نے عادل درانی پر ریپ کا مقدمہ درج کرایا ہے ۔مقدمے میں کہا گیا ہے کہ مقامی ریسٹورنٹ کھانا کھانے جاتی تھی جہاں اس کی دوستی عادل سے ہوئی، عادل شادی کے بہانے 5 ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور بعدازاں شادی سے انکار کردیا۔لڑکی کا کہنا ہے کہ شادی کے اصرار پر عادل نے ناقابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز دکھا کر بلیک میل کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔