رانی مکرجی کی فلم نے ’’ پٹھان‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا

رانی مکرجی کی فلم نے  ’’ پٹھان‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی(این این آئی) رانی مکرجی کی فلم‘‘ مسز چیٹرجی ورسز ناروے ’’ نے ‘‘ پٹھان ’’ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بالی ووڈ سپرسٹار شاہ رخ خان کی فلم ‘ پٹھان’ کا چہار سو چرچا ہے تاہم ناروے میں رہنے والے ہندی فلموں کے شائقین شاہ رخ خان سے زیادہ بالی وڈ کی ‘رانی ’ کے دیوانے نکلے ۔ رانی مکرجی کی فلم نے ناروے میں نمائش کے ایک ہفتے کے دوران آمدنی کے معاملے میں کنگ خان کی فلم ‘‘پٹھان’’ اور ‘‘ رئیس’’ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔‘‘ مسز چیٹرجی ورسز ناروے ’’ نے صرف تین دن میں آٹھ لاکھ کورونا کما کر نارویجن باکس آفس پر کسی بھی ہندی فلم کی سب سے زیادہ آمدن کا ریکارڈ قائم کردیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں