شادی کی ناکامی نے مجھے تلخ نہیں بنایا:سمانتھا پرابھو

شادی کی ناکامی نے مجھے تلخ نہیں بنایا:سمانتھا پرابھو

ممبئی (این این آئی) جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی تیلگو اور تامل فلموں کی شہرت یافتہ اداکارہ سمانتھا پرابھو نے کہا ہے کہ یہ ضرور ہے کہ۔۔۔

 ان کی شادی ناکامی کا شکار ہوئی لیکن اس صورتحال نے انہیں تلخ نہیں بنایا ہے ۔جنوبی بھارت کی بہت زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک سمانتھا پرابھو نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ اب بھی انتہائی محبت کرنے والی اور بہت زیادہ محبت دینے والی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ناکام شادی کی وجہ سے وہ نہ تو مردم بے زار ہوئی ہیں اور نہ ہی ان کے مزاج میں درشتی آئی ہے ۔واضح رہے کہ سمانتھا پرابھو اور ان کے سابق شوہر اداکار ناگا چیتنانیا نے اکتوبر 2021 میں علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ سمانتھا پرابھو ان دنوں اپنی فلم شکنتلام کی پروموشن میں مصروف ہیں، ان کے مطابق یہ کردار ان کی زندگی سے ملتا جلتا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں