نادیہ حسین نے بھارت میں ماڈلنگ نہ کرنے کی وجہ بتادی

نادیہ حسین نے بھارت میں ماڈلنگ نہ کرنے کی وجہ بتادی

لاہور(شوبز ڈیسک)شوبز انڈسٹری کی نامور ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے بھارت میں ماڈلنگ نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

ایک شو میں میزبان نے پوچھا کہ ‘کیا نادیہ حسین کو بھارت سے آفرز آئیں مگر شوہر نے جانے سے انکار کردیا تھا؟انہوں نے کہا کہ میں نے منع ویسے نہیں کیا تھا لیکن میری منگنی ہوچکی تھی اور شادی ہونے والی تھی ان دنوں بھارت فیشن شو کے لیے گئی اور آفرز بہت ساری آرہی تھیں۔نادیہ حسین نے کہا کہ شادی ہونے والی تھی تو میں نے کہا کہ مزید بھارت میں قیام نہیں کرسکتی۔اداکارہ نے کہا کہ بھارت سے فلموں کی آفرز تھیں اور شوز بھی کرنے تھے کہا گیا کہ آپ ہماری اکیڈمی کے ساتھ کام کریں لیکن مجھے بھارت کا دورہ بار بار کرنا پڑتا اسی لیے پیشکش کو مسترد کیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں