خوشی ہوتی ہے جب لوگ میری فٹنس دیکھ کر ورزش کرتے ہیں:ثنا نواز

خوشی ہوتی ہے جب لوگ میری فٹنس  دیکھ کر ورزش کرتے ہیں:ثنا نواز

لاہور (آئی ا ین پی)فلم و ٹی وی کی اداکارہ ثنا نواز نے کہا ہے کہ انہیں اس وقت بہت خوشی ہوتی ہے جب لوگ ان کی فٹنس کو دیکھ کر ورزش شروع کردیتے ہیں ۔

ایک انٹرویو میں ثنا نواز نے بتایا کہ ان کی فٹنس کا کوئی خفیہ راز نہیں، وہ ورزش کرنے سمیت دوسرے کام کرتی ہیں، اس وجہ سے وہ فٹ نظر آتی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ نواز ان کے والد کا نام ہے اور وہ شادی سے قبل ثنا نواز ہی کہلاتی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ فخر نہیں رہیں، اس لیے وہ ثنا نواز کہلاتی ہیں۔ اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ان پر پاکستان کو فخر ہے کہ اب وہ فخر نہیں رہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں