سینئر بھارتی اداکارہ سلوچنا لتکر چل بسیں
ممبئی (این این آئی)300 بالی ووڈ اور مراٹھی فلموں میں کام کرنے والی بھارت کی سینئر ترین اداکارہ سلوچنا لتکر 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔۔
۔بھارتی میڈیا کے مطابق شری 420، ناگن، اب دلی دور نہیں اور مسٹر اینڈ مسز سمیت سینکڑوں فلموں میں کام کرنیوالی اداکارہ سلوچنا لتکر ممبئی کے ہسپتال میں دم توڑ گئیں۔اداکارہ کے انتقال سے کچھ دیر پہلے ہی ان کی بیٹی نے بھارتی میڈیا کو بتایا تھا کہ ان کی والدہ کو سانس لینے میں مشکلات کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا ، انہیں 1999 میں پدما شری اور پھر 2009 میں مہاراشٹرا بھشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔