سری دیوی جیسا کہنا میرے لیے قابلِ تعریف بات :سونیا حسین

سری دیوی جیسا کہنا میرے لیے قابلِ تعریف بات :سونیا حسین

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ سونیا حسین بھارتی اداکاراؤں سری دیوی اور پرینگا چوپڑا سے موازنہ کیے جانے پر بول پڑیں۔

ایک شو میں میزبان کے سوال پر سونیا حسین نے کہا کہ آج کل لوگ کہتے ہیں کہ تم سری دیوی جیسی لگتی ہو، میں یہ سن کر چونک جاتی ہوں کیونکہ وہ بہت خوبصورت تھیں۔سونیا حسین نے بتایا کہ مجھے پریانکاچوپڑا جیسی بھی کہا جاتا ہے ، وہ بھی خوبصورت ہیں،پریانکا چوپڑا کو اسلئے پسند کرتی ہوں کیونکہ وہ کامیاب خاتون ہیں، لیکن سری دیوی واقعی میں بہت خوبصورت تھیں تو یہ میرے لیے قابلِ تعریف بات ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں