پیار بیوقوفوں کا کام،میں سمجھدار ہوگئی ہوں:سحر خان
کراچی(آئی این پی)اداکارہ سحر خان نے پیار کو بیوقوفوں کا کام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہ سمجھدار ہوگئی ہیں۔
ایک انٹرویو میں سحر خان نے کہا کہ میں رشتوں کے بارے میں بہت ڈرتی ہوں، مجھے دل ٹوٹنے سے بہت ڈر لگتا ہے، جب آپ کسی شخص کو اپنا وقت دیتے ہو اور آخر میں دھوکا مل جائے تو برداشت کرنا مشکل ہوتا ہے، لیکن دل ٹوٹنا ضروری بھی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں زندگی میں کبھی محبت نہیں ہوئی، مجھے لگتا ہے میں سمجھدار ہوگئی ہوں، پیار بے وقوفوں کا کام ہے۔ سحر نے کہا کہ لیکن میں چاہتی ہوں کہ جس شخص کو میں اپنا وقت دوں وہ اس کا مستحق ہو، ایسا نہ ہو کہ میں کسی غلط انسان کا انتخاب کرلوں اور بعد میں مجھے پچھتاوا ہو، اس لیے میں ابھی صرف انتظار کررہی ہوں، میری توجہ ابھی صرف کام پر ہے۔