درختوں پر چڑھتی اور جھونپڑی والوں کو دوست بنا لیا تھا:غنا علی

درختوں پر چڑھتی اور جھونپڑی والوں کو دوست بنا لیا تھا:غنا علی

کراچی (آئی این پی)اداکارہ و ماڈل غنا علینے بچپن میں جھونپڑی میں رہنے والے لوگوں کے ساتھ دوستی کر لی تھی۔

اداکارہ کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انکا کہنا تھا کہ میرے ماما بابا دونوں نوکری کرتے تھے تو میں گھر پر پورا دن ان کے بغیر رہتی تھی اس لیے جو کچھ بھی فلم میں دیکھتی ویسا ہی کرنے کی کوشش کرتی تھی۔ مثلا کبھی ہیروئن کی طرح بال کاٹنے کی کوشش کرتی تو کبھی درختوں پر چڑھتی جب فلم جنگل ریلیز ہوئی تو اس کے کردار ٹارزن سے اس قدر متاثر ہوئی کہ میں نے درختوں پر چڑھنا سیکھ لیا اور تو اور جھونپڑی والوں کیساتھ بھی دوستی لگا لی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں