عائزہ خان نے اپنی کامیابی کا سہرا آصف رضا میر کے سر سجا دیا
کراچی (آئی ا ین پی)اداکارہ عائزہ خان نے اپنے شوبز کیرئیر کی کامیابی کا سہرا سینئر اداکار آصف رضا میر کے سر سجا دیا۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر جاری کی جس میں انہیں آصف رضا میر کے ساتھ ڈرامے کی لک میں ہی دیکھا جاسکتا ہے ۔اس پوسٹ کے کیپشن میں عائزہ خان نے لکھا کہ ایک اشتہار کی شوٹ کے دوران آصف رضا نے میری والدہ سے کہا تھا کہ اگر آپ اس کو اجازت دیں تو یہ لڑکی اداکاری کی دنیا میں تہلکہ مچادے گی۔ عائزہ نے مزید لکھا کہ شکریہ آصف انکل مجھ میں وہ دیکھنے کیلئے جو میں خود نہ دیکھ سکی۔